بھٹکل 19؍مئی (ایس او نیوز) پی یو سی سال دوم کا امتحان سائنس فیکلٹی میں پاس کرنے والے طلباء کے لئے انجمن انجینئرنگ کالج کی طرف سے ایک خصوصی اجلاس رکھاگیا ہے، جس میں طلبہ کو انجینئرنگ شعبے میں داخلے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
AITMکے پرنسپال کی جانب سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق یہ ایک کھلا اجلاس ہوگا جس میں طلبہ اور ان کے والدین کو آئندہ تعلیمی زندگی کے لئے انجینئرنگ کورس منتخب کرنے اور اس کی اہمیت و افادیت کے سلسلے میں رہنمائی کی جائے گی۔ جس سے انہیں کورس کے انتخاب میں مدد ملے گی۔
یہ کھلا اجلاسAITM آڈیٹوریم میں24؍مئی کو صبح 10.30بجے منعقد ہوگا۔ پی یو سی سائنس پاس ہونے والے تمام طلبہ اور ان کے والدین سے اس اجلاس میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔